برلن16جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے چانسلر کے عہدے کے امیدوار مارٹن شُلز نے کہا ہے کہ ریاست انفراسٹکچرکے لیے سرمایہ کاری کی ضامن ہونا چاہیے۔ انگیلا میرکل کے مقابلے میں چانسلر کے عہدے کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے والے مارٹن شُلز نے یہ بات جرمن دارالحکومت برلن میں ایک انتخابی جلسے میں کہی۔ جرمن چانسلر میرکل کی جماعت نے سن 2009ء میں بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات کی حدمقررکی تھی۔اسی تناظرمیں جرمن حکومت انفراسٹکچر کے شعبے میں بڑی بچتوں کے ذریعے بجٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ مارٹن شُلز نے تاہم اس حد کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔